بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے بلے بازی کے اسٹائل کو شائقین نے بہت سراہا اور بلے بازی کی بدولت ریکارڈ بنانے سے ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
اسکے علاوہ بھی کوہلی کی شیکردھوان کے ساتھ جنوبی افریقا میں بھنگڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس کو مداحوں نے کافی پسند فرمایا تھا اس مرتبہ کوہلی کی اہلیہ انوشکا بھی جنوبی افریقا میں اسٹریٹ ڈانس کرتے ہوئے پائی گئی ہیں۔
جنوبی افریقا کے دوران کے دوران انوشکا ایک سڑک پر جنوبی افریقا کے شہری کے ساتھ رقص کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ انوشکا بھی ویرات کوہلی کے ساتھ جنوبی افریقا میں موجود ہیں اور بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے اور جس میں کوہلی کی خراب کاکردگی پر انوشکا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاہم ذیل میں انوشکا کی اسٹریٹ ڈانس کی ویڈیو موجود ہے۔