امیتابھ کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کی ٹیم روانہ

amitabhbachanimagee

نئی دہلی : معروف سپر اسٹار اور بولی وڈ میں شہنشاہ کی حیثیت سے پہچانے جانے والے امیتابھ بچن کی صحت کیلئے بھارت میں دعائیں شروع کردی گئیں ۔

امیتابھ بچن جودھ پور میں ٹھگ آف ہندوستان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اس دوران ہی وہ شدید علیل ہوگئے ہیں جس کے بعد فوری طور پر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم ممبئی انکے چیک اپ کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

اسہی دوران امیتابھ کے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے الہ آباد میں انکی جائے پیدائش پر دعائیں شروع کردی ہیں۔

نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےجیا بچن نے بتایا تھا کہ امیت جی کی گردن اور پیٹھ میں درد بعض زیادہ بھارتی ملبوسات پہننے کی وجہ سے ہوا تھا تاہم وہ بہتر ہیں۔

ادھر امیتابھ نے بھی اپنی بلاگ پوسٹ میں طبیعت کی خرابی کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا جلد انکے ڈاکٹرز کی ٹیم راجستھان میں چیک اپ کیلئے پہنچنے والی ہے۔ بگ بی نے مزید لکھاکہ ابھی وہ آرام کرینگے اور طبیعت سے متعلق وہ مداحوں کو مزید آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب امیتابھ بچن کے مداحوں نے بھی انکی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں شروع کردی ہیں ، اے این آئی کے مطابق انکے مداحوں نے امیتابھ کی صحت یابی کیلئے الہ آباد میں دعائیں کی ہیں۔

 

Source: Zee News

loading...
loading...