امریکی گلوکارہ کا گانا نشر کرنے پر ترکش ٹی وی چینلز کو جرمانہ

rihanna

امریکی گلوکارہ رِیہانہ کا شمار عالمی شہرت یافتہ اسٹارز میں ہوتا ہے۔ ان کی گلوکاری کو نہ صرف امریکا بلکہ دنیا کے دیگر کئی ممالک میں بھی خاصا پسند کیا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں ترکی میں متعدد ٹی وی چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز پر ان کا ایک گانا نشر کیا گیا جس کی وجہ سے ان ٹی چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

ترکی کے ہائر کونسل برائے ٹی وی اور ریڈیو نے امریکی گلوکارہ رِیہانہ کا گانا ‘وائلڈ تھوٹس’ نشر کرنے پر 17 ہزار ترکش یعنی (4 ہزار امریکی ڈالرز) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترکی کے ہائر کونسل برائے ٹی وی اور ریڈیو کے مطابق گانے میں فحش مناظر اور فحش الفاظ شامل ہیں اور اسی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

loading...
loading...