امریکی ٹی وی اسٹار کم عمر ترین ارب پتی بننے کیلئے تیار

kylie

امریکی ٹی وی اسٹار کائیلی جینر کم عمر ترین ارب پتی  لڑکی بننے والی ہیں۔

امریکی ٹی وی اسٹار کائیلی جینرصرف 20 برس کی عمر میں 90کروڑ ڈالر کی مالکن ہیں اور وہ کم عمرترین ارب پتی لڑکی بننے کو تیار ہیں۔

امریکی جریدے فوربز میگزین کے مطابق کائیلی اپنے بل بوتے پرارب پتی بننے کی راہ پر گامزن ہیں۔

کائیلی جینر نے دو سال قبل اپنی کاسمیٹکس کمپنی متعارف کروائی تھی۔

ان کے مقابلے میں ان کی 37سالہ سوتیلی بہن کِم کارڈیشن کے اثاثوں کی کل مالیت 35کروڑ ڈالر ہے۔

loading...
loading...