ارجن کپور امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوگئے

11

بولی وڈ اداکار ارجن کپور معروف امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ انہوں نے اپنی محبت کا اظہار انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

ارجن کپور بہت کم عرصے میں بولی وڈ انڈسٹری میں اپنی دھاک بٹھانے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، اب تک وہ متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھا چکے ہیں۔ ان فلموں میں ‘عشق زادے، مبارکاں، غنڈےم 2 اسٹیٹس اور کی اینڈ کا’ شامل ہیں۔

جیسا کہ آپ کے علم میں ہوگا، ارباز خان اور ملائکہ اروڑا میں علیحدگی کی وجہ بھی کسی حد تک ارجن کپور کو ہی قرار دیا جاتا ہے۔ ارجن اور ملائکہ کی دوستی میڈیا کی سرخیوں میں رہی اور شاید یہی وجہ ملائکہ اور ارباز میں علیحدگی کی وجہ بھی بنی۔

لیکن بالآخر ارجن کپور نے اس کا نام کا اعلان کرہی دیا جس سے وہ محبت کرتے ہیں، بولی وڈ اداکار نے امریکی اداکاری چالیز تھیرون کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اب اس محبت کے بارے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ سچی ہے یا اس کی حقیقت انسٹاگرام تک ہی محدود ہے۔ خیر جو بھی ہو اس بات نے ان کے مداحوں میں کھلبلی تو مچادی ہے۔

یاد رہے ارجن کپور کی فلم ‘نمستے انگلینڈ’ رواں برس 19 اکتوبر کو ریلیز ہوگی، فلم میں پرینیتی چوپڑا ان کے مخالف مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

loading...
loading...