اب پدماوتی فلم کب جاری ہوگی؟

File Photo

File Photo

بولی وڈ میں تاحال سنجے لیلہ بھنسالی اور دپیکا کی فلم پدماوتی کا تنازعہ نہیں تھما ہے اور ابتداء میں یہ فلم پہلی دسمبر کو ریلیز ہونی تھی لیکن اسکی ریلیز غیر معینہ مدت تک موخر کردی گئی تھی تاہم اب اسکے فلمساز جلد اسکو ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلمساز اب بھارتی سینسر بورڈ سے اس حوالے سے جواب موصول ہونے اور گجرات میں الیکشن کے ختم ہونے کے منتظر ہیں اور جیسے ہی یہ ہوجائیں گے، پدماوتی کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائیگا۔

دوہزار اٹھارہ کے جنوری کے ابتدائی دوہفتوں میں کسی بھی نوعیت کی فلم ریلیز نہیں ہورہی ہے۔ اورکہا جارہا ہے ہوسکتا ہے پدماوتی اس دوران ہی جاری کی جائے۔ تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

پدماوتی کو بھارتی تاریخ کے درخشاں باب کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ فلم میں دپیکا نے پدماوتی کا کردار ادا کیا ہے جبکہ شاہد کپور نے مہار وال سنگھ اور رنویر سنگھ نے علاوالدین خلجی کا کردار نبھایا ہے۔

فلم کیخلاف کئی راجپوت کمیونٹیز سراپا احتجاج ہیں اور ان کا موقف ہے رانی پدماوتی اور علاوالدین خلجی کے درمیان عشق فلم میں دکھایا گیا ہےلیکن فلمسازوں کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ اس میں کسی بھی نوعیت کا قابل اعتراض مواد شامل نہیں ہے۔

Courtesy: zeenews.com