‘آپ سمجھتے تھے میں ساری زندگی جیل میں رہوں گا؟’

salluمعروف بولی وڈ سپر اسٹار سلمان خان حال ہی میں کالے ہرن کیس کے فیصلے میں دو دن جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا کردئےگئے۔ گزشتہ دنوں سلمان خان اپنی نئی فلم ‘ریس 3’ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر دیکھے گئے۔

ٹریلر لانچ کے دوران کئے جانے والے سوالوں میں ایک صحافی نے سلمان خان سے ان کے اسی کیس کے بارے میں سوال کردیا۔ صحافی نے پوچھا کہ جیسا کہ اس فلم پر بڑی تعداد میں پیسہ لگایا گیا ہے، کیا ریس 3 کے مکمل ہونے کے فوراً بعد آنے والے فیصلے کے حوالے سے سلمان فکر مند تھے؟

اس سوال پر صحافی سے مائیک لے لیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ اس کیس کے حوالے سے کوئی سوالات نہ کئے جائیں۔ البتہ سلمان خان نے پلٹ کر اس صحافی سے سوال کردیا کہ کیا آپ سمجھ رہے تھے کہ میں ساری زندگی جیل میں رہوں گا؟ صحافی نے جواباً انکار کیا۔ سلمان خان نے شکریہ کے ساتھ یہ کہا کہ وہ بلکل بھی فکرمند نہیں تھے۔

Thanks to LaughingColours

loading...
loading...