صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک کے 13ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

صدارتی انتخاب کا فائنل راؤنڈ بھی ختم ہوگیا، صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، وفاقی پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں اراکین نے خفیہ رائے شماری کے تحت ووٹ کاسٹ کیا۔

صدارتی انتخاب کیلئے 10 بجے پولنگ کا آغاز ہوا جو سہ پہر 4 بجے تک جاری رہا، چیف الیکشن کمشنر نے ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیئے۔

 ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے تمام ممبران کے پاس متعلقہ اسمبلی کے شناختی کارڈ کی موجودگی کو لازمی جبکہ کسی کو بھی موبائل فون ساتھ لانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

ملک کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف کا پلڑا بھاری ہے، 365 ووٹ عارف علوی کے دامن میں ہیں، مولانا فضل الرحمان کو 205ووٹ ملنے کی امید ہے جبکہ اعتزاز احسن کو 118ووٹ مل سکتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے جس کے بعد انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،خورشید شاہ اور سراج الحق نے بھی حق رائے دہی استعمال کیا۔

ووٹنگ کے دوران تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی بھی ایوان میں سرگرم رہے،سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سو سے زائد ارکان نے حق رائے دہی استعمال کردیاجبکہ دیگر اراکین ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ رہے ہیں۔

 اُدھر صدارتی انتخاب کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔

loading...
loading...