aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
توانائی کا بحران ترقی کی راہ میں حائل ہے،امین

لاہور: وفاقی وزیر صنعت و تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ توانائی کا بحران صنعتی ترقی کی راہ میں حائل ہے اور موجودہ حکومت اس کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔لاہور پولو کلب میں فائنل کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امین فہیم نے کہا کہ سابق حکومت نے ایک میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے لئے یونٹ نہیں لگایا جس کی وجہ سے قوم آج لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت توانائی کے بحران کو حل کرنے کئے کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے پندرہ اپریل تک بجلی کے شارٹ فال پر قابو پانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفاقی وزیر نے اعتراف کیا کہ صنعتی ترقی کے لئے بجلی اور گیس انتہائی اہمیت کی حامل ہے، حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے تاجر اور صنعتکار طبقے سے بھی مشاورت کر رہی ہے۔امین فہیم کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی عالمی جنگ میں فرنٹ اسٹیٹ کے طور پر لڑ رہا ہے جس کی وجہ سے عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز بھی ادھر خرچ کردئیے جاتے ہیں جس سے مہنگائی اور عوام کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ امریکا اور مغرب سے بھی پیسے کے بجائے تجارت اور صنعتی ترقی میں مدد کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
  
 
 
رواں مالی سال 1942 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا
February 12, 2012, 01:39:18 PM
ایران پر پابندیاں: پاکستانی چاول کی برآمدات میں 85 فیصد کمی
February 12, 2012, 01:30:13 PM
ایکسپو سینٹر لاہور میں بھارتی اشیاء کی نمائش
February 12, 2012, 09:35:43 AM
بزنس ٹرین کا پٹڑی سے اترنے کا خدشہ
February 12, 2012, 09:24:17 AM
اسٹیٹ بینک کا شرح سود بارہ فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
February 11, 2012, 07:03:16 PM
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
February 11, 2012, 10:19:47 AM
سندھ :سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کیلئے بند
February 11, 2012, 10:04:50 AM
سات ماہ میں سیمنٹ کی فروخت میں چار فیصد اضافہ
February 10, 2012, 02:56:34 PM
ٹیکسٹائل سیکٹرکو سیلز ٹیکس ریفنڈ ریکارڈ جمع کرانے کا آخری نوٹس
February 10, 2012, 02:54:25 PM
آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود موجودہ سطح پربرقرار رکھی جائیگی، ماہرین
February 10, 2012, 02:52:28 PM
حکومت نے قرض لے کر اسٹیٹ بینک کا قرض اتارنا شروع کر دیا
February 10, 2012, 11:53:52 AM
ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائرمیں 18 کروڑ ڈالر کمی
February 10, 2012, 11:35:54 AM
سوئی سدرن کا گیس چوروں کیخلاف کارروائی کا آغاز
February 09, 2012, 06:56:44 PM
برینٹ کروڈ کی قیمت 117 ڈالر سے اوپر برقرار
February 09, 2012, 01:45:15 PM
ایران میں اشیائے خورونوش 60 فیصد تک مہنگی
February 09, 2012, 01:40:37 PM
پاکستانی روپیہ اب بھی ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد مہنگا
February 09, 2012, 01:34:30 PM
سیلولرموبائل سیکٹر میں 640 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری
February 09, 2012, 10:07:45 AM
وزارت ریلوے اور این ایل سی میں انجنوں کی مرمت کا معاہدہ
February 08, 2012, 06:49:42 PM
ایران پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا
February 07, 2012, 08:08:20 PM
کاروں کی قیمت میں20-25 ہزار روپے فی یونٹ اضافہ
February 07, 2012, 02:48:59 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News