aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
قرضے کے حصول میں رکاوٹ نہیں ہوگی، ترین

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ نئے وزیر خزانہ کی تقرری میں تاخیر سے آئی ایم ایف سے پانچویں قسط ملنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔پاکستان کو گیارہ ارب تیس کروڑ ڈالر قرضے کی پانچویں قسط کے اجرا کی منظوری دینے کے لئے ائی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس چوبیس مارچ کو ہو رہا ہے۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ نئے وزیر خزانہ کی تقرری میں تاخیر سے پانچویں قسط کی منظوری بھی موخر ہو سکتی ہے۔ شوکت ترین نے رائٹرسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قسط کے سلسلے میں تمام ٹیکنیکل مسائل فروری میں ہی طے ہو گئے تھے اب صرف بورڈ کے اجلاس میں اس تجویز کو سرکولیٹ کرنا باقی ہے اور میرے خیال میں اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ وزیر اعظم کے سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کا بھی کہنا ہے کہ نئے وزیر خزانہ کی تقرری کی وجہ سے قسط میں تاخیر نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کو یقین دہانی کر دی جائے کہ پالیسی میں اچانک کوئی تبدیلی نہیں ہو گی تو کوئی بڑا مسئلہ نہیں پیداہو گا،دستاویزات پر وزیر اعظم دستخط کر سکتے ہیں۔ ادھر حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئے وزیر خزانہ کے نام پر صدر اور وزیر اعظم میں کوئی اختلاف نہیں ہے کئی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے اور فیصلہ ہونے پر اعلان کر دیا جائے گا۔
  
 
 
رواں مالی سال 1942 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا
February 12, 2012, 01:39:18 PM
ایران پر پابندیاں: پاکستانی چاول کی برآمدات میں 85 فیصد کمی
February 12, 2012, 01:30:13 PM
ایکسپو سینٹر لاہور میں بھارتی اشیاء کی نمائش
February 12, 2012, 09:35:43 AM
بزنس ٹرین کا پٹڑی سے اترنے کا خدشہ
February 12, 2012, 09:24:17 AM
اسٹیٹ بینک کا شرح سود بارہ فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
February 11, 2012, 07:03:16 PM
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
February 11, 2012, 10:19:47 AM
سندھ :سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کیلئے بند
February 11, 2012, 10:04:50 AM
سات ماہ میں سیمنٹ کی فروخت میں چار فیصد اضافہ
February 10, 2012, 02:56:34 PM
ٹیکسٹائل سیکٹرکو سیلز ٹیکس ریفنڈ ریکارڈ جمع کرانے کا آخری نوٹس
February 10, 2012, 02:54:25 PM
آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود موجودہ سطح پربرقرار رکھی جائیگی، ماہرین
February 10, 2012, 02:52:28 PM
حکومت نے قرض لے کر اسٹیٹ بینک کا قرض اتارنا شروع کر دیا
February 10, 2012, 11:53:52 AM
ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائرمیں 18 کروڑ ڈالر کمی
February 10, 2012, 11:35:54 AM
سوئی سدرن کا گیس چوروں کیخلاف کارروائی کا آغاز
February 09, 2012, 06:56:44 PM
برینٹ کروڈ کی قیمت 117 ڈالر سے اوپر برقرار
February 09, 2012, 01:45:15 PM
ایران میں اشیائے خورونوش 60 فیصد تک مہنگی
February 09, 2012, 01:40:37 PM
پاکستانی روپیہ اب بھی ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد مہنگا
February 09, 2012, 01:34:30 PM
سیلولرموبائل سیکٹر میں 640 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری
February 09, 2012, 10:07:45 AM
وزارت ریلوے اور این ایل سی میں انجنوں کی مرمت کا معاہدہ
February 08, 2012, 06:49:42 PM
ایران پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا
February 07, 2012, 08:08:20 PM
کاروں کی قیمت میں20-25 ہزار روپے فی یونٹ اضافہ
February 07, 2012, 02:48:59 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News