aaj-news-logo
Monday 13, February 2012
English news
   
 
پی ایس او کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: بیس اپریل تک ستاون ارب روپے نہ ملنے کی صورت میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے۔ قائمہ کمیٹی نے پی ایس او کو سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے خط بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس چیئرمین شیخ وقاص اکرم کی صدارت میں ہوا۔ ایم ڈی پی ایس او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے پی ایس او کو ایک سو پانچ ارب روپے دینے تھے لیکن وزارت خزانہ نے صرف پانچ ارب روپے دیئے ہیں، اگر بیس اپریل تک ستاون ارب روپے نہ ملے تو پی ایس او ڈیفالٹ کر جائے گا۔ جس پر کمیٹی نے پی ایس او کو سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے خط بھیجنے کی ہدایت کی جو کمیٹی وزیراعظم کو بھجوائے گی۔ سیکرٹری پیٹرولیم کامران لاشاری نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس وصولیوں کا دائرہ محدود ہے، اس لیے محصولات کا زیادہ تر حصہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر تقریبا تیس فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ انٹرسیڈ گیس کمپنی کے ایم ڈی نعیم شرافت نے کمیٹی کو بتایا کہ ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے ہیڈز آف ایگریمنٹ پر سولہ مارچ کو دستخط ہوں گے۔
  
 
 
رواں مالی سال 1942 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا
February 12, 2012, 01:39:18 PM
ایران پر پابندیاں: پاکستانی چاول کی برآمدات میں 85 فیصد کمی
February 12, 2012, 01:30:13 PM
ایکسپو سینٹر لاہور میں بھارتی اشیاء کی نمائش
February 12, 2012, 09:35:43 AM
بزنس ٹرین کا پٹڑی سے اترنے کا خدشہ
February 12, 2012, 09:24:17 AM
اسٹیٹ بینک کا شرح سود بارہ فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
February 11, 2012, 07:03:16 PM
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
February 11, 2012, 10:19:47 AM
سندھ :سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کیلئے بند
February 11, 2012, 10:04:50 AM
سات ماہ میں سیمنٹ کی فروخت میں چار فیصد اضافہ
February 10, 2012, 02:56:34 PM
ٹیکسٹائل سیکٹرکو سیلز ٹیکس ریفنڈ ریکارڈ جمع کرانے کا آخری نوٹس
February 10, 2012, 02:54:25 PM
آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود موجودہ سطح پربرقرار رکھی جائیگی، ماہرین
February 10, 2012, 02:52:28 PM
حکومت نے قرض لے کر اسٹیٹ بینک کا قرض اتارنا شروع کر دیا
February 10, 2012, 11:53:52 AM
ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائرمیں 18 کروڑ ڈالر کمی
February 10, 2012, 11:35:54 AM
سوئی سدرن کا گیس چوروں کیخلاف کارروائی کا آغاز
February 09, 2012, 06:56:44 PM
برینٹ کروڈ کی قیمت 117 ڈالر سے اوپر برقرار
February 09, 2012, 01:45:15 PM
ایران میں اشیائے خورونوش 60 فیصد تک مہنگی
February 09, 2012, 01:40:37 PM
پاکستانی روپیہ اب بھی ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد مہنگا
February 09, 2012, 01:34:30 PM
سیلولرموبائل سیکٹر میں 640 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری
February 09, 2012, 10:07:45 AM
وزارت ریلوے اور این ایل سی میں انجنوں کی مرمت کا معاہدہ
February 08, 2012, 06:49:42 PM
ایران پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا
February 07, 2012, 08:08:20 PM
کاروں کی قیمت میں20-25 ہزار روپے فی یونٹ اضافہ
February 07, 2012, 02:48:59 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News