عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

امریکا کی جانب سے شام پر فضائی حملے کےخدشےکی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت چار سال کی بلند سطح 71ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کےاستعمال کی تحقیقات سےمتعلق روس نےسلامتی کونسل کی قراردادویٹو کردی۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدرایمانویل میکخوان کو فون کر کےشام کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق کیا ہے۔

تیل پرانحصارکرنےوالےممالک موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں۔ جس کے نتیجے میں  خام تیل کی قیمت  میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت دوڈالر56سینٹس اضافےسے71ڈالر21سینٹس فی بیرل پرپہنچ گئی۔جو2014 کے بعد پہلی بار ہے۔

loading...
loading...