انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار

dollarimage

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔  ڈالر  26 پیسے کمی سے 123روپے92  پیسے پر بند ہوا۔

منی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی  پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں  کمی کا سلسلہ جاری رہا ۔ انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 123 روپے 50 پیسے تک گر گئی۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ڈیڑھ روپیہ اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 123 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ روز کی مندی کے بعد اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ پرافٹ ٹیکنگ کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے شیئرز کی خریدوفروخت کو ترجیح دی۔تاہم سیشن کے اختتام پر 100انڈیکس 97 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 810پوائنٹس پر بند ہوا۔

 ادھر سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ سونا 550 روپے بڑھ کر 56 ہزار روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کا بھاؤ 471روپے اضافے سے 48 ہزار11  روپے ہوگیا۔

loading...
loading...