کیاانسان کی اوسط عمر 200 سال سے زیادہ ہو جائے گی؟

00

 مرنے والے تو دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں، لیکن دنیا کو پیشن گوئی کے عذاب میں مبتلا کر جاتے ہیں۔ فرانس کے نوسٹراڈیمس نامی شخص نے 16ویں صدی عیسوی میں ہٹلر اور نائن الیون کے سانحے جیسی پیش گوئیاں کیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔ اب اس کی 2019ءکے متعلق ایسی خوفناک پیش گوئی سامنے آئی ہے کہ سن کر ہر انسان خوفزدہ ہو جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان خواب دیکھنے اور پیشن گوئیاں کرنے کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔لیکن ان کی اکثر پیشن گوئیاں احتساب عدالت یا بنکنگ کورٹ کے باہر ہوتی ہے، جہاں ان کے رہنما آصف زرداری ، فریال تالپور اپنے مقدمات میں پیش ہوتے ہیں۔اس موقع پر موجود اخبار نویس مثبت خبروں کے کال کے سبب منظور وسان سے تفریح لیتے ہیں، اس بارکراچی میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، ان کی ہمشیرہ اور دیگر کی بینکنگ کورٹ میں ضمانت میں توسیع کے لیے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے یہ پیشن گوئی کہ کہ آصف زرداری کوآزاد دیکھنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

منظور وسان کوخواب دیکھنے کی آزادی ہے، جیسے بلی کو خواب میں چھیچھڑے دیکھنے کی ہوتی ہے۔ سال کے شروع میں انھوں نے یہ بھی پیشن گوئی کی تھی کہ سال 2019 ء اہم فیصلوں کا سال ہے، جبکہ حکومت کے لیے 2020ء مشکل سال دیکھ رہا ہوں۔ انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے متعلق پیشن گوئی میں یہ بھی کہا کہ آئندہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر سکے گی اور محض دو سے ڈھائی سال چل سکے گی۔2020 کپتان کیلئے خطرناک سال ثابت ہوگاجبکہ 2019 پاکستان کیلئے اہم ترین سال ہے۔منظور وسان کا کہناہے کہ 2019 مستقبل کی سمت کاتعین کرےگا۔ میڈیا جو چاہتا ہے اور جیسا چاہتا ہے دکھاتا ہے،حکومتوں اور اپوزیشن کے پاس سیاسی جوکر ہوتے ہیں، جو وقت پر ایسی چول مارتے ہیں کہ لوگ خوش ہوجاتے ہیں اور میڈیا کا دوخی پیٹ بھر جاتا ہے۔

ان دنوں پاکستان خوش خبریوں کے لیے ترستا ہے، ایسے میں پاکستانی افواج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے 2019 کے حوالے سے جو پیشن گوئی کی ہے وہ تمام پاکستانیوں کیلئے خوشخبری بھی ثابت ہوسکتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر سال کے شروع میں اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پر امن، متحرک اور خوشحال پاکستان کے حصول کے لیے، 2019 ترقی کا سال ہوگا۔، اللہ ہم پر اپنی رحمتوں کا سلسلہ جاری رکھے ۔نئے سال کا آغاز ہو چکا اور خوشخبریاں ہیں کہ چلی آرہی ہیں۔متحدہ عرب امارات کی خوشخبری تو ابھی پاکستان ہوکر گئی ہے۔ ترکی کی خوشخبری وزیراعظم عمران خان لے کر آئے ہیں۔ اور معروف ستارہ شناسوں کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے اچھے دن بھی شروع ہونے والے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ دو، چار ماہ مشکل ہو سکتے ہیں مگرا س کے بعد بہتری کا عمل نظر آناشروع ہوجائے گا۔

ایک ستارہ شناس نے کہا ہے کہ پاکستان کے چند ماہ مشکل ہو سکتے ہیں مگرا س کے بعد معاشی بہتری کا عمل شروع ہوجائے گا، لوٹی ہوئی رقوم وغیرہ واپس آئیں گی، جولائی کے بعد مزید بہتری ہو گی اور ڈیڑھ سال کے بعد پاکستانیوں کے دن پھر جائیں گے۔ عالیہ نذیر کا تعارف ٹیرو کارڈ ریڈر کا ہے اور وہ پاکستان کے اچھے مستقبل کے بارے اس حد تک پرا مید ہیں کہ اگلے ایک ، دوبرسوں میں مسئلہ کشمیر کو بھی حل ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔بہت سے ستارہ شناس نواز شریف کے مشکل دنوں پر اتفاق کیے ہوئے ہیں۔ اس برس کے آخر تک وہ جیل میں رہیں گے یا اس برس کے آخر تک جلاوطن ہوجائیں گے۔ ستارہ شناسوں کو آصف علی زرداری جیل جاتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ دنیا کے افق برطانوی اخبار کے مطابق 2019 کوقدرتی آفات گھیرے رکھے گی۔دنیا کے دورہنماوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے۔ درست پیشنگوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا مدتوں سے شہ سرخیوں میں ہیں، انہوں نے مرنے سے قبل دو ہزار انیس کے اہم واقعات کی بھی پیش گوئیاں کی تھیں۔

بابا وانگا نے روسی صدر پیوٹن کے بارے میں کہا تھا کہ ولادی میر پیوٹن کو ان کی سیکیورٹی ٹیم کا اہلکار انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کرے گا۔ پیوٹین نے خود بھی اس کا انکشاف کیا تھا کہ انہیں مارنے کی کئی بار کوششیں کی گئیں۔ اس لئے انہوں نے اپنی حفاظت کےلئے اسنائپرز کی ٹیم مقرر رکھی ہے۔ ان دنوں روسی صدر کے معاشقے کی خبریں بھی زباں زر عام ہیں۔ روسی ایتھلیٹ سے انھوں نے شادی کی ہے یا ابھی معاشقہ جاری ہے، اس بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میںبابا وانگا کا کہنا تھا کہ2019میں وہ پراسرار بیماری کا شکار ہو کر قوت سماعت سے محروم ہوجائیں گے۔ بہتر یہ ہوتا کہ صدر ٹرمپ کے بارے میں ان کی یہ پیشنگوئی ان کی قوت گویائی سے متعلق ہوتی کہ ان کی ساری مشکلات اس زبان ہی کے سبب ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ2019میں یورپی یونین ٹوٹ جائے گی اور روس سے شہاب ثاقب ٹکرائے گا۔ واضح رہے کہ نابینا خاتون بابا وانگا خود تو 1996 میں انتقال کر گئیں مگر مرنے سے قبل کئی دہائیوں کی پیش گوئیاں کرگئی تھیں جو کہ سچ ثابت ہوتی جارہی ہیں۔ مرنے والے تو دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں، لیکن دنیا کو پیشن گوئی کے عذاب میں مبتلا کر جاتے ہیں۔

فرانس کے نوسٹراڈیمس نامی شخص نے 16ویں صدی عیسوی میں ہٹلر اور نائن الیون کے سانحے جیسی پیش گوئیاں کیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔ اب اس کی 2019ءکے متعلق ایسی خوفناک پیش گوئی سامنے آئی ہے کہ سن کر ہر انسان خوفزدہ ہو جائے۔ دی مرر کے مطابق نوسٹراڈیمس نے 1555ءمیں اپنی Propheties Les نامی کتاب لکھی تھی جس میں یہ پیش گوئیاں کی تھیں۔اس کتاب میں 2019ءکے متعلق نوسٹراڈیمس نے بتا رکھا ہے کہ تیسری جنگ عظیم اس سال میں شروع ہو گی۔ یہ جنگ تیس سال تک جاری رہے گی اور دنیا کو تباہ و برباد کردے گی۔

نوسٹراڈیمس کی دیگر پیش گوئیوں میں آئندہ سال یورپ میں شدید سیلاب آنے ، کیلیفورنیا اور کینیڈا کے شہر وینکوور کے درمیان تباہ کن زلزلہ اور مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی میں اضافے کی پیشن گوئی بھی شامل ہے۔ نوسٹراڈیمس کی کتاب میں ایک اچھی پیش گوئی یہ ہے کہ مستقبل میں سائنسدان ایسی دوا ایجاد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس کی بدولت انسان کی اوسط عمر 200سال سے زیادہ ہو جائے گی۔اب آپ اس خوفناک پیشن گوئی سے لرزتے اور کانپتے رہیں۔ سال تو گذارنا ہی ہوگا۔

نوٹ: یہ مضمون مصنف کی ذاتی رائے ہے،  ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

loading...
loading...