پانچ غذائیں جو آپ کو سردیوں میں محفوظ رکھیں

breakfast
بہت سارے لوگ سردیوں میں غذا کے حوالے سے کافی پریشان ہو جاتے ہیں کہ کیا کھائیں اور کیا نہیں، اور اکثر اسی وہم و گمان کی وجہ سے بیمار بھی پڑ جاتے ہیں، کچھ شہروں کی سردیوں میں نمی موجود ہوتی ہے جبکہ کچھ خشک ہوتی ہیں م اوت خشک سردیاں زیادہ پریشان کن ہوتی ہیں، کیونکہ ان میں بیمار پڑنے کاخدشہ زیادہ ہوتا ہے۔آج ہم آپکو بتاتے ہیں سردیوں میں کیا چیز آپکو فائدہ دے گی اور سردی سے بھی بچائیگی۔ ان غذاؤں کا استعمال نہ صرف آپ کوصحت مند رکھیں گی بلکہ آپ کو تندرست و توانا بھی رکھیں گی۔

good fats
چکنائی
عام طور پر لوگ ایسی غذاﺅں سے پر ہیز کرتے ہیں جن میں چکنائی پائی جاتی ہے مگر ہم آپکو سردیوں میں ایسی غذا کھانے کا مشورہ دیں گے جن میں چکنائی تو موجود ہومگر وہ آپکے جسم میں وٹامن اے ،کے، ای اور ڈی کی کمی پوری کرنے میں مددگا ر ثابت ہوں ۔

Tea1
گرم غذائیں
چائے، کافی،سوپ ،ہاٹ چاکلیٹ ایسی غذائیں ہیں جو آپکے جسم کو حرارت اور توانائی فراہم کرتی ہیں یہ بہت ہلکی ہوتی ہیں اس لئے انہیں ہر عمر لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

chinesesoup01
چکن
چکن سوپ کا ایک بڑا پیالہ سردیوں میں آپکو ایک فرحت بخش احساس دلا ئیگا۔ چکن کافی ہلکی غذا میں شمار ہوتی ہے لیکن یہ آپکو وہ تمام پروٹین مہیا کرتی ہے جسکی آپکے جسم کو ضرورت ہے۔چکن جسم کے میٹا بولزم کو بڑھاتی ہے،ہائی میٹا بولزم کیلریز کو کم کرنے میں کافی مدد کرتا ہے اسلئے اسے وہ لوگ بھی بآسانی اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں جو دکھنے میں کافی موٹے نظر آتے ہیں ۔

kahwa
کشمیری قہوہ
قہوہ کشمیر کاثقافتی مشروب ہے،یہ جادوئی چائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس میں دار چینی، لونگ اور الائچی وغیرہ ڈالی جاتی ہیں جو اسے ہلکا سا اسپائسی ٹیسٹ دیتی ہے جبکہ مٹھاس کے لئے شہد کا استعمال کیا جاتا ہے جو اسے نہایت فرحت بخش مشروب بنا تا ہے.

sweet potato

شکر قندی
شکر قندی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے ابال کر، اسٹیم کر کے، روسٹ کرکے اور گرل کر کے بھی پکایا جا سکتا ہے اسلئے اسے جیسے چاہیں ویسے کھا سکتے ہیں یہ ہر طرح سے ذائقے دار ہوتی ہے اس میں کافی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو آپکے جسم کو گرم رکھتا ہے۔اسکے علاوہ اس میں موجود آئرن،وٹامن سی اور وٹامن ڈی قوت مدافعت کو بڑھا تی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

.نوٹ: یہ مضمون مصنف کی ذاتی رائے ہے، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں     

loading...
loading...