عمر اکمل  لاہور قلندر کا حصہ نہیں ہونگے

thumb_1538117526Umar-Akmal

عمر اکمل اور سنیل نارائن پاکستان سپر  لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندر کا حصہ نہیں ہونگے۔لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز میں 2 کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوا ہے عمر اکمل اور سنیل نارائن پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی طرف سے کھیلیں گے جبکہ  بالر راحت علی اور حسن خان لاہور قلندر کا حصہ ہونگے ۔

نارائن جو کہ 2 سیزن میں لاہور قلندر کا حصہ رہ چکے ہیں اور انہوں نے اب تک 299 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 342 وکٹ حاصل کی ہیں ،جبکہ عمر اکمل نے اب تک پی ایس ایل میں 556 رنز بنائے ہیں اور اسٹرائیک ریٹ بھی 138 کا ہے جو کہ کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

لاہور قلندر کے چیف آپریٹنگ آفیسر  سمین رانا نے عمر اکمل اور سنیل نارائن کا شکریہ ادا کیا اور حسن خان اور راحت علی کا لاہور قلندر میں استقبال کیا انہوں نے ٹیم  کی انتطامیہ اور ان کے چاہنے والوں کی طرف سے  ان کی خدمات کو سراہااور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

دوسری طرف کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مالک  ندیم عمر نے  عمر اکمل اور سنیل نارائن کو  انکی ٹیم کا حصہ بنے پر  خوش آمدید کہا انہو ں  نے مزید کہا کہ وہ راحت علی اور حسن خان کے شکرگزار ہیں  انہوں نے ٹیم میں اچھی  کارکردگی دکھائی اور دونوں کھلاڑی باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ان کی جگہ ہمیشہ کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی فیملی میں رہے گی۔

پاکستان سُپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن  14 فروری 2019 سے شروع ہوگا  ۔

loading...
loading...