سستا اور معیاری ہواوے کا وائی 7پرائم

hua3

موبائل فون خوبیوں سے بھرپور ہو تواس کااستعمال دلچسپ ہوجاتا ہے۔ایک وقت تھا جب بزرگوں کاموبائل  فون استعمال کرنامشکل تصور کیا جاتا تھا۔وقت کے ساتھ اس کا استعمال آسان ہوتا گیا۔ نوجوانوں کےساتھ ساتھ اس کا شوق بزرگوں میں بھی شدت اختیار کرگیا۔ اب تو حال یہ ہے کہ چھوٹا ہو یا بڑا ہرکسی کے ہاتھ میں اسمارٹ فون دِکھائی دیتا ہے۔

ٹیکنالوجی تیزرفتاری کے ساتھ آگئے بڑھ رہی ہےاوراسی اثنامیں عموماًاسمارٹ فون صارفین بھی وقت کے ساتھ اپ ڈیٹ رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔

حال ہی میں کئی برانڈز کےاسمارٹ فون فونز مارکیٹ میں متعارف کرائے گئے ۔روزانہ کی تبدیلیوں کی وجہ سے صارفین پہلے ہی کشمکش میں مبتلا تھے اوران کی سوچ یہی رہتی تھی کہ سستا اورمعیاری انتخاب کیاہوسکتا ہے۔ اس معاملے میں میں خودبہت پریشان تھا کےکسی ایسے فون کا انتخاب کروں جِسے میں کم ازکم دو سال بآسانی استعمال کرسکوں اوراُس کے فیچرز بھی اچھے ہوں ۔

کافی خاک چھاننے کے بعد ایک اسمارٹ فون ہواوےوائی 7پرائم ملا، جس کی قیمت اور فیچرز نے کئی برانڈز کے اسمارٹ فونز پر کئی سوال اٹھا دئے۔

پہلےتو مجھےبھی شبہ ہواکہ کہیں کوئی دو نمبری تو نہیں۔ ڈرتے ڈرتے میں ایک سیٹ لیا اور خوب تسلی سے ڈیمو چیک کیا۔

جب کچھ تسلی ہوئی تو اُسےخریدلیا۔  گھرواپسی پر راستے کی کچھ تصاویر لیں۔ جنہیں دیکھ کر میں دنگ رہ گیا یقیناً آپ بھی انہیں دیکھ کرخوشگوار حیرانگی میں مبتلا ہوجائیں گے۔

ہواوے7پرائم کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں3جی بی ریم اور 32جی بی میموری ہے۔

اس اسمارٹ فون کااسکرین  ڈسپلے ایچ ڈی پلس(720*1440) پکسل ہے ،جواس قیمت کے اسمارٹ فون میں بمشکل ہی ممکن ہو۔

ہواوے کایہ اسمارٹ فون کم قیمت کے ساتھ ان  تمام حیران کن فیچرزکاحامل ہے۔

آئندہ ہفتے ہم ہواوے وائی 7پرائم کے فیچرز کو مزید ڈسکس کریں گے۔

30739752_10156082982401549_5921033878381789184_nWhatsApp Image 2018-04-20 at 2.03.47 PM (2)WhatsApp Image 2018-04-20 at 2.03.48 PMHuawei Y7 prime Pics

loading...
loading...